Site icon Daily Pakistan

انڈونیشیا کا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالرز عطیہ دینے کا اعلان

انڈونیشیا کا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالرز عطیہ دینے کا اعلان

انڈونیشیا کا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالرز عطیہ دینے کا اعلان

انڈونیشیا نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالرز عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انڈونیشیا کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی، کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی۔معاہدہ کے مطابق انڈونیشیا فنڈز سیلاب زدگان کے ریلیف آئٹمز کیلئے دے گا، دوست اسلامی ملک نے پاکستان کو معاہدے کا مسودہ بھیجا تھا، مسودے کی وزارت خارجہ، خزانہ اور اقتصادی امور نے توثیق کی۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وزارت قانون و انصاف اور ایف بی آر نے بھی مسودے کی توثیق کی ہے۔

Exit mobile version