Site icon Daily Pakistan

انگلینڈ کی سری لنکا کو شکست ، فائنل میں جگہ بنا لی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سری لنکا کو شکست دیکر انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جبکہ میزبان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا ہے۔
سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، اوپنر پتھم نسانکا 45 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، بھانوکا راجا پاکسے 22 اور کوشال مینڈس 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3، بین سٹوکس، کرس ووکیز، سام کورن اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں، انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں پر 144 رنز بناکر حاصل کیا، ایلکس ہیلز نے 47 رنز کی اننگ تراشی، بین سٹوکس نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اوپنر جوش بٹلر 28 رنز بنا سکے۔
سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا اور دھننجایا ڈی سلوا نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر عادل رشید کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
گروپ ون کا پوائنٹس ٹیبل دیکھا جائے تو اس میں نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جب کہ آسٹریلیا کے بھی 7 پوائنٹس ہیں، انگلینڈ سری لنکا کو شکست دیکر 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر انگلش ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔

Exit mobile version