اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں آج امریکی ڈالر 16 پیسے کے اضافے سے 280 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 277 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 84 پیسے تھی جب کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی دیکھی جارہی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 433 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 238 پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 81 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا۔
معیشت و تجارت
اوپن مارکیٹ ، ڈالر 280 روپے میں فروخت
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 50 Views
- 1 ہفتہ ago