139

ایرانی میڈیا نے کہاکہ حملوں میں 80 افراد ہلا ک ہوئے۔

 امریکا نے کہا کہ ا یران کی جانب سے کئے گئے حملوں میں گیارہ فوجی زخمی ہوئے جبکہ ایرانی میڈیا نے کہاکہ حملوں میں 80 افراد ہلا ک ہوئے۔
گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے عراق میں امریکی بیس پر کئی میزائل حملے کئے گئے ۔پہلے امریکا کی جانب سے کہا گیا کہ ایرا نی میزائل حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق کئی جہا ز تباہ ہوئے ،کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور اور کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہیں ۔
لیکن امریکا نے کہا کہ صرف گیارہ فوجی زخمی ہوئے اور کوئی ہلاکتیں نہیں ہوئیں ۔زخمیوں کو الاسد ائیر بیس سے کویت اور جرمنی منتقل کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں کی تصدیق پینٹاگون نے کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں