سا ئنس و ٹیکنالوجی

ایپل کا آئی فون کی تابکاری شعاعوں پر فرانس کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

ایپل کا آئی فون کی تابکاری شعاعوں پر فرانس کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

پیرس: فرانسیسی وزیر برائے ڈیجیٹل کا کہنا ہے کہ ایپل اپنے آئی فون 12 سے خارج ہونے والی تابکاری شعاعوں کے مسئلے کو دور کرنے کیلئے اپنے آئی فون 12 کو اپ ڈیٹ کرے گا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جین نوئیل بیرٹ نے کہا کہ ایپل آنے والے دنوں میں فرانس میں آئی فون 12 کے صارفین کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔فرانس میں آئی فون 12 کی فروخت اس وقت روک دی گئی جب ملک کے ریڈیو فریکوئینسی ریگولیٹر (ANFR) کو ڈیوائس سے بہت زیادہ برقی مقناطیسی تابکاری شعاعوں کے اخراج کا پتہ چلا۔ جس کے بعد ایپل کو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کہا گیا۔ایپل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نئی اپ ڈیٹ صرف فرانس کے صارفین پر لاگو ہوگی جہاں ایک مخصوص ٹیسٹنگ پروٹوکول موجود ہے۔ ایپل نے یہ بھی وضاحت پیش کی کہ تابکاری ٹیسٹنگ نظام کا نتیجہ ہے اور یہ صحت کے لحاظ سے کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔فرانسیسی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ریگولیٹر آئی فون 12 کو ملک میں دوبارہ فروخت کی اجازت دینے سے پہلے حکم کی تعمیل میں کی گئی نئی اپ ڈیٹ کی جانچ کرے گا۔واضح رہے کہ منصوبہ بند اپ ڈیٹ ایپل کے آئی فون 12 سے متعلق خدشات پیدا کرتا ہے جو دوسرے ممالک میں ابھی تک استعمال ہورہا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے