ایچ بی ایل پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

9

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ء کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، 45 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلنے پر لیوک رونکی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف اور اوپنر جیمز ونس کے علاوہ ملتان سلطانز کا کوئی بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز ذیشان اشرف 29 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بلے باز کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ جیمز ونس نے 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد بٹ نے 4 اور فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں لیوک رونکی اور کولن منرو پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے

متعلقہ خبریں
style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4214082252165931" data-ad-slot="1779405125" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

اسلام آباد یونائیٹڈ کو 59 گیندوں پر 92 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کرکے فتح کی بنیاد رکھی۔ کولن منرو 32 گیندوں پر 50 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے تو لیوک رونکی نے ڈیوڈ ملان کے ہمراہ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی دھواں دھار شراکت قائم کی۔ لیوک رونکی نے 45گیندوں پر 74رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ڈیوڈ ملان 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 35

رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔ملتان سلطانز کے محمد الیاس اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں شاندار بلے بازی کرنے پر لیوک رونکی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا