Site icon Daily Pakistan

ایک اور اداکارہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ ایشیا کپ میں پاکستان اپنا اگلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف جمعہ کو دبئی میں کھیلے گا۔انھیں ڈاکٹرز نے اگلے میچ کے لیے مکمل طور پر فٹ قرار دیا ہے

پاکستانی ڈرامے ‘صنفِ آہن’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی دیوانی نکلی اور ان کی ویڈیو شیئر کیے بنا نہ رہ سکیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے نسیم شاہ کے پاکستان میں تو ہزاروں مداح ہیں، اب ان کے دیگر ممالک سے بھی فینز سامنے آرہے ہیں جن میں سے کچھ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔
یہالی تاشیا نے انسٹاگرام اسٹوری پر میچ کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں جن میں نسیم شاہ موجود ہیں، اداکارہ نے ویڈیو پر تو کچھ نہ لکھا البتہ انہوں نے پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا۔
اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نسیم کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی تھی جو خوب وائرل ہوئی، بعدازاں اروشی کو بھی وضاحت دینا پڑی کہ ویڈیو ان کی ٹیم نے لگائی تھی اور اس میں کچھ خاص نہ تھا۔
تاہم اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اسٹوری کی مدت پوری ہونے کے باعث اب ان کے اکاؤنٹ پر نہیں ہے لیکن یہ سوشل میڈیا پیجز پر ضرور وائرل ہورہی ہے۔

Exit mobile version