پاکستان جرائم

اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر 2 کامیاب کاروائیاں عمل میں لائی گئیں فلائٹ نمبر GF 785 سے بحرین جانیوالے مُلزم کے پیٹ سے89 ہیروئین بھرے کیپسول برآمد کر لیئے گئے جبکہ دوسری کاروائی میں لوئر دیر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے
ملزم فلائٹ نمبر PA 612 سے شارجہ جا رہا تھا اے این ایف اور پنجاب رینجرز کی واہگہ کے قریب مشترکہ کاروائی
لاہور کے رہائشی ملزم سے 2کلو ہیروئن برآمد اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کاروائی میں خیبر کے علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں میں سے 20 کلو چرس برآمد ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے