Site icon Daily Pakistan

بابر اور رضوان کو جیسی عزت ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی، شاداب خان

شاداب کا ستارہ زیرگردش؛ 8 ون ڈے میں 98 کی اوسط سے محض 4 وکٹیں

شاداب کا ستارہ زیرگردش؛ 8 ون ڈے میں 98 کی اوسط سے محض 4 وکٹیں

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو جیسی عزت ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی۔افغانستان سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ہم لوگ ہی اپنے پلیئرز پر تنقید کرتے ہیں۔بابر اعظم اور محمد رضوان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان پرفارم بھی کرتے ہیں لیکن ان کے اسٹرائیک ریٹ پر باتیں ہوتی ہیں۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ بطور قوم ہم چاہ رہے تھے کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والے نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے کیوں کہ وہ اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجربات کرنے چاہئیں، میں اس کو بیک کروں گا، اس طرح ہماری قوم اور میڈیا والوں کو پتہ چلے گا کہ کھلاڑی کے تجربے کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔قومی ٹیم کے موجودہ کپتان کا کہنا ہے کہ ہمارے سینئرز کی جس طرح کی پرفارمنس تھی انہیں اس طرح سے عزت نہیں ملی، مجھے لگتا ہے اس سیریز کے بعد ہماری قوم اور میڈیا کی طرف سے انہیں بہت زیادہ عزت ملے گی۔

Exit mobile version