بارہ کہو کے بعد کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے پر پاکستان کے ایک اور علاقے کو لاک ڈاﺅن کر دیا گیا

31

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز بادہ گاﺅں سے کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد اس شخص کے اہل خانہ کے 15 افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں اور انہیں قرنطینہ کر دیا گیاہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے اقداما ت اٹھاتے ہوئے گاﺅں کو مکمل طور پر لاک ڈاﺅن کر دیاہے ، پولیس کی بھاری نفری گاﺅں کے اطراف تعینات کر دی گئی ہے ۔

علاقے میں سے کسی کو باہر جانے اور کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ، انتظامیہ کی جانب سے اہل علاقہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے 

متعلقہ خبریں

PSL،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز VS لاہور قلندر

یاد رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر 1102 کیسز سامنے ا ٓ چکے ہیں جبکہ 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 21 مریض اس مرض سے صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں جہاں تعداد 417 تک جا پہنچی ہے ، پنجاب میں 323 ، بلوچستان میں 131 ، کے پی کے میں 121 ، گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزادکشمیر میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔