اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک کے لیے عدالت نے بیرک کی دیوار گرا کر باغیچے تک رسائی دینے کا حکم دے دیا۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک کے لیے اضافی جگہ فراہم کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے دیوار گرا کر جگہ بڑھانے کا حکم دیا۔خصوصی عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیرک کا دورہ کیا۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ دیوار ٹوٹنے سے باغیچے تک چیئرمین پی ٹی آئی کی رسائی ہو سکے گی ۔ علاوہ ازیں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرک کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاکستان
باغیچے تک رسائی، عمران خان کی واک کیلیے بیرک کی دیوار گرانے کاحکم
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 512 Views
- 11 مہینے ago