Home » صحت » بالوں کے گرنے سے بچانے والے مددگار مشروبات

بالوں کے گرنے سے بچانے والے مددگار مشروبات

کیا آپ کو معلوم ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کے جوس بالوں کی صحت کے لیے کتنے فائدہ مند ہوتے ہیں؟ جی ہاں یہ مشروبات روزانہ غذا کا حصہ بناکر بالوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

درحقیقت مخصوص پھلوں اور سبزیوں کے جوسز جسم کو وہ غذائی اجزا فراہم کرتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کا عمل تیز کرتے ہیں۔

اس سے بالوں کے گرنے کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے جبکہ جسم ان جوسز کو بہت جلد جذب کرکے فوری نتائج بھی فراہم کرتا ہے۔

تو جانیں کہ بالوں کی نشوونما کے لیے کونسی سبزیوں اور پھلوں کو جوس فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

ایلو ویرا جوس

ایلو ویرا کا عرق یا جوس بالوں کے گرنے کے مسئلے کی روک تھام کرتا ہے، ایلو ویرا میں موجود وٹامنز بالوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ بریکج کا خطرہ کم کرتے ہیں، جبکہ اس جوس میں موجود انزائمے سر کی نمی بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں، ایلو ویرا خشکی اور سر کی خارش سے بھی نجات دلاتا ہے، اس جوس کو پینے کی بجائے اپنے بالوں پر لگانا جگمگاتے اور نرم بالوں کا حصول ممکن بناتا ہے۔

پیاز کا عرق

پیاز کے عرق کو سر پر لگانا بالوں کی نشوونما تیز کرتا ہے اور بالوں کی سفیدی نمودار ہونے سے روکتا ہے، پیاز میں سلفر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو بالوں کی جڑوں کو طاقت فراہم کرتی ہے۔

پالک کا جوس

پالک میں کئی طرح کے منرلز، وٹامنز اور آئرن وغیرہ موجود ہوتے ہیں جو جلد اور بالوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں، پالک کے جوس سے سر کی خارش اور بالوں کا گھنا پن ختم ہونے کے مسئلے پر قابو پانے ممکن ہوتا ہے، اس میں موجود وٹامن بی بالوں کی جگمگاہٹ بحال کرنے کے ساتھ نشوونما تیز کرتے ہیں۔

امرود کا جوس

اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس، کیلشیئم، آئرن اور فولک ایسڈ سمیت دیگر اجزا بالوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں، آپ امرود کو کھائیں یا اس کے جوس سے لطف اندوز ہو، یہ فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس پھل کے پتوں کو بیس منٹ تک پانی میں ابال کر لگانا بھی بالوں کے گرنے کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔

لہسن کا عرق

لہسن آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاﺅنڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

کھیرے کا جوس

کھیرے کا جوس بالوں کی مناسب نشوونما میں مدد دیتا ہے، اس میں موجود انزائے بالوں کے گرنے کی روک تھام کرتے ہیں جبکہ بالوں کی جڑوں میں ہیموگلوبن کی گردش بڑھاتے ہیں، روزانہ ایک گلاس اس جوس کا پینا بالوں کے مسائل کا حل ثابت ہوسکتا ہے۔

گاجر کا جوس

گاجر کا جوس صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے جس کی وجہ اس میں بیٹا کیروٹین کی موجودگی ہے جو بالوں کو جگمگانے میں مدد دینے والا جز ہے۔ اس جوس کو پینے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور بالوں کا روکھا پن ختم ہوتا ہے۔

اسٹرابیری کا جوس

اس جوس میں موجود وٹامن سی بالوں کی نشوونما کو تیز کرتا ہے، اس کے علاوہ اسٹرابیری کو پیس کر بالوں پر لگانا بھی بالوں کو پروٹین فراہم کرتا ہے اور جگمگانے میں مدد دیتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

About Admin

Google Analytics Alternative