Site icon Daily Pakistan

بانی بابا گرونانک کے 553 جنم دن کی تین روزہ تقریبات 6نومبر سے ننکانہ صاحب میں شروع ہوں گی

بانی بابا گرونانک کے 553 جنم دن کی تین روزہ تقریبات 6نومبر سے ننکانہ صاحب میں شروع ہوں گی

سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 553 جنم دن کی تین روزہ تقریبات 6نومبر سے ننکانہ صاحب میں شروع ہوں گی جس کیلئے ریلوے حکام نے واہگہ اسٹیشن سے بھارتی یاتریوں کیلئے 3 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بابا گرونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات میں بھارت سے 3 ہزار جبکہ کینیڈا اور انگلینڈ سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتری شرکت کریں گے۔سکھ یاتری مرکزی تقریب کے اختتام کے بعد سچا سودا امین آباد، حسن ابدال اور کرتاپور بھی جائیں گے جبکہ 14نومبر کو سکھ یاتری واپس لاہور گوردوارہ ڈیڑھ صاحب آئے گے جہاں وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد 15نومبر کو واپس واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوجائیں گے۔سی ای او ریلوے سلمان صادق کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے واہگہ ریلوے اسٹیشن سے 3ٹرینوں پر مشتمل بوگیوں کے ریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے آن فٹ پاکستان میں داخل ہوں گے اور انکی امیگریشن مکمل ہونے کے بعد بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے واہگہ ریلوے اسٹیشن سے ہی سیدھا ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن لیکر جایا جائے گا۔یاتریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ سکھ یاتریوں کی اسپیشل ٹرینوں کے قریب کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Exit mobile version