بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.7°C
Friday, 17 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

بانی نے کہا وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، بانی پی ٹی آئی

Monday, 26 May, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دییجا رہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 8 مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، بانی نے کہا میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔ علیمہ خان نے کہا ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔
نھوں نے کہا بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، بانی نے کہا ہے کہ وقت بدل چکا ہے۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے، لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلاں گا۔ پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔ علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوں گا، جو بھی اس نظریے کے ساتھ نہیں اسکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *