پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ با نی پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سالوں میں عدالتوں کیاتنے چکر لگائیں کہ روٹین بن گیا ہے۔
فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، ان کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر کیسز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا ہے، ہم تو یہ نہیں کہتے کہ کوئی ڈیل ہو، ہم کہتے ہیں کہ انصاف ہو۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ کشیدگی میں بانی پی ٹی آئی نے قوم کو یکجہتی کا پیغام دیا، قوم کو بانی پی ٹی آئی نے یکجا کیا ہے۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی پر کیسز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا: فیصل جاوید
- by Daily Pakistan
- مئی 29, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 96 Views
- 4 ہفتے ago