بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.5°C
Sunday, 15 November 2026 | پاکستان: 6 جمادی الثانی 1448

بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سامنے آگئی

Thursday, 26 January, 2023

ملک میں 23جنوری کو ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن پر این ٹی ڈی سی نے اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرادی۔این ٹی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق23جنوری کو صبح فریکوئنسی میں اتار چڑھاؤ پیدا ہوا جس کے باعث500کے کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز پر ٹرپنگ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا،سسٹم بیٹھنے سے11ہزار356میگا واٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی۔این ٹی ڈی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی فالٹ گڈو ٹرانسمیشن لائنوں میں آیا،جس کے بعد تربیلا،منگلا اور وارسک سے بجلی کی بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تربیلا،منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی،شام 5بجے بجلی کے لئے منگلا کا سسٹم سیکیور ٹائر کیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *