Site icon Daily Pakistan

برطانوی ہائی کمشنر کا راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کے موقع پرپوٹھوہاری زبان میں پیغا م پاکستانی عوام سے محبت کااظہار ہے شہزاد عربی

ہزاد عربی ناقش

ہزاد عربی ناقش

خطہ پوٹھوہار کے شاعراورادیب شہزاد عربی ناقش ؔنے کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنرکا راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کے موقع پرپوٹھوہاری زبان میں پیغام جاری کرناپاکستانی عوام سے گہری محبت کااظہار ہے۔خطہ پوٹھوہاری کے باسی ہائی کمشنر کے جذبات کو انتہائی قدر اور محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جواباً اسی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپوٹھوہاری زبان و ادب اور کلچر کی ترویج کے لئے کام کرنے والے دانشوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر کرسچن ٹرنرکی طرف سے خطے کے عوام سے محبت کے انداز پرانہیں شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا خوبصورت انداز ہے۔ خطہ پوٹھوہار کے لوگ بڑی تعداد میں برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہاں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پوٹھوہار کے باسیوں کو ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کے اس انداز سے ایک خوشگوار اپنائیت کا احساس ہوا اور جواباً وہ بھی ہائی کمشنر اور برطانوی عوام سے اسی محبت کااظہار کرتے ہیں۔

Exit mobile version