اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی بانی بشریٰ بی بی کی اہلیہ کی بنی گالہ منتقلی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل عثمان گل نے سماعت کے دوران بتایا کہ توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو 14 سال قید کی سزا سنائی۔ کہ بنی گالہ کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر وہاں منتقل کیا جا رہا ہے۔بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ چیف کمشنر کی بنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، بشریٰ بی بی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب طلب کر لیا۔یاد رہے کہ 31 جنوری کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کی اہلیہ کو بھی 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے پر فائز رہنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔
پاکستان
جرائم
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- by Daily Pakistan
- فروری 13, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1011 Views
- 1 سال ago