پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنا دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل پاکستان ارمی ایکٹ 1952 کے تحت کیا گیا، ریٹائرڈ کرنل اکبر حسین پر فوجی اہلکاروں کو فرض کی ادائیگی کے دوران بغاوت پر اکسانے کا الزام تھا، قانونی طور پر مجازعدالت نے لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کو لگائے گئے الزامات کا مرتکب قرار دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قانونی عمل کے ذریعے ریٹائرڈ لیفٹنٹ کرنل اکبر حسین کو 10 مئی 2024 کو فلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ اکبر حسین کا رینک 26 جولائی سے ضبط کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ماضی میں سابق میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ اور سابق کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کا بھی کورٹ مارشل کیا گیا تھا، دونوں کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزائیں سنائی گئی تھیں، دونوں باالترتیب 14 اور 12 سال قید بامشقت اور عہدہ ضبط کرنے کی سزاسنائی گئی تھی۔
پاکستان
جرائم
بغاوت پر اکسانے کے الزام پر لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبر حسین کا فیلڈ کور مارشل ، 14 سال قید کی سزاء
- by Daily Pakistan
- جولائی 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 468 Views
- 11 مہینے ago
