Site icon Daily Pakistan

بلاک بسٹر فلم پٹھان اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب

بلاک بسٹر فلم پٹھان اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب

بلاک بسٹر فلم پٹھان اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب

شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کامیابی کے بعد 22 مارچ سے پرائم ویڈیو کے پلیٹ فارم پر اسٹریم کیا جائے گا ۔ساڑھے چار برس بعد شاہ رخ خان کی دھواں دھار انٹری نے جہاں بالی وڈ کنگ کے کیئر کے لئے اچھی ثابت ہوئی ۔ جبکہ پٹھان فلم نے بالی وڈ کے بکس آفس پر کامیابی کے نشان چھوڑ دیئے ۔ 25 جنوری سے نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم نے دنیا بھر سے 1046 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ دوسری جانب اب اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی اسٹریم کیا جا سکے گا۔فلم کواو ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر 22 مارچ سے اسٹریم کیا جائے گا۔فلم کوریلیز سے پہلے بھارت میں نمائش کو لے کر بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ مگراس کے باوجود فلم نے نا صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں شاندار بزنس کیا تھا.

Exit mobile version