Site icon Daily Pakistan

بلوچستان میں موسلادھاربارش، مسافروں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

بلوچستان میں موسلادھاربارش، مسافروں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے بعد گوادر،پسنی،جیو نی ،کوئٹہ ،چمن اور کوئٹہ ژوب شاہراہ کےمختلف مقامات پر شدید بارش ہوئی اس کے علاوہ وادی زیارت میں بارش کے ساتھ بر فباری بھی ہوئی ۔

حکام کی جانب سے مال برداراورمسافرگاڑیوں کو غیرضروری سفرسےگریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں معتدل اورکہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 7 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version