امل ولی خان کہتے ہیں کہ بندوق ہماری ثقافت نہیں، ہماری ثقافت ہماری طاقت ہے۔کراچی میں پختون کلچرل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امل ولی خان نے کہا کہ باچا خان نے امن کا درس دیا۔امل ولی خان نے کہا کہ پختون ثقافت ہمیشہ سے موجود ہے اور ہمیشہ رہے گی۔انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے اسلاف کے لیے قربانی دی، میں آپ کے لیے قربان کروں گا۔ایمل ولی نے کہا کہ شاندار استقبال پر تمام کارکنوں اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی کے پختونوں نے اپنی ثقافت کو زندہ رکھا ہے۔اے این پی رہنما نے کہا کہ پختون صدیوں پرانی تاریخ کے رکھوالے ہیں، باچا خان بابا نے کہا تھا کہ جو قوم اپنی زبان اور ثقافت کو بھول جائے گی وہ مٹ جائے گی۔ایمل ولی نے مزید کہا کہ آج ہم پختون کلچر کے نام پر بول رہے ہیں اور آج میں سیاست پر بات نہیں کروں گا۔
پاکستان
بندوقیں ہماری ثقافت نہیں، ایمل ولی خان
- by Daily Pakistan
- ستمبر 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 86 Views
- 3 ہفتے ago