بڑے ہسپتالوں میں ایک وارڈ ایسولیشن وارڈ مختص، پاکستان نے چین میں 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرالی

37

لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ہمارے پاس پورے ملک میں 1700 وینٹی لیٹرز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین سے مزید 800 وینٹی لیٹرز درآمد کریں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس ضمن میں چین کے سفیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کی مدد سے 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرالی ہے۔چینل کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ اس وقت ایک لاکھ ماسک پشاوراور 50 ہزار بلوچستان میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 12 ملین ماسک اسلام آباد، لاہور اورکراچی میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین سے 30 ہزار تھرمو گنز درآمد کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس منگوائی جا رہی ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ہسپتالوں میں کام کرنے والوں کے لیے دو ہزار این -95 ماسک بھی آرڈر کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک کٹس سے کم سے کم 90 ٹیسٹ ہوسکتے ہیں۔ چیئرمین لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ملک میں کورونا کے حوالے سے 9 ہسپتال قائم کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 1600 بستروں کی جگہ بنا دی ہے۔