خاص خبریں

بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید ، 46زخمی ہوئے، جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے ، پاک فوج

بھارت کی پھر دراندازی کی کوشش، 12ڈرونز تباہ،، ایک شہری شہید، 4 جوان فوجی جوان زخمی : ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی سب بزدلانہ تاریخ دہرائی، مختلف مقامات پر حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں
فوجی ترجمان کے مطابق احمدپور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا، 13 شہادتیں ہوئیں، شہدا میں 3 سال کی 2 بچیاں، 7 خواتین، 4 مرد شامل ہیں، ان حملوں میں 31 شہری زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 4 فیملی کواٹرز کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ مظفر آباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، یہاں بھارت کی جانب سے 7 حملے کیے گئے، اس میں 3 پاکستانی شہید ہوئے، ایک بچی زخمی ہوئی جبکہ ایک مسجد شہید ہوئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا ہے، یہاں پر 5 سٹرائیکس ہوئیں جس میں 2 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ لڑکا شامل ہے جکہ ایک ماں اور بیٹی زخمی ہوئی ہے۔ مریدکے میں مسجد ام القری کو نشانہ بنایا گیا، یہاں 4 سٹرائیکس کی گئیں جس میں 3 مرد شہید اور ایک زخمی ہوا ہے، یہاں پر 2 شہری لاپتا ہیں، مسجد کو شہید کیا گیا ہے اور اردگرد کواٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاوں میں 2 سٹرائیکس کی گئیں، ایک گولہ مس فائر ہو گیا اور ایک اوپن فیلڈ میں گرا ہے، یہاں پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزید بتایا ہے کہ شکر گڑھ میں 2 سٹرائیکس کی گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لائن آف کنٹرول پر رات سے جاری بلااشتعال بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں 5 معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں ایک 5 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔یہ بات یاد رکھیے کہ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا ہے، مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اس تنگ نظر سوچ کی عکاسی کرتا ہے جوکہ مودی کی حکومت میں ہندتوا کے زیر تسلط بڑھ رہی ہیں جس میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی مذہبی آزادی کو سلب کیا جارہا ہے اور انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مسلح افواج نے دشمن کو چند لمحوں بعد ہی منہ توڑ جواب دیا اور دے رہی ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مارگرایا، پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو اس وقت گرایا جب انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت کی جانب سے بلاثبوت الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کا دندان شکن جواب دیا گیا، پاک فضائیہ کے تمام طیارے، دفاعی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ہندوستان نے نیلم جہلم ہائیڈرو پارکس پروجیکٹ کو نشانہ بنایا اور نقصان پہنچایا، بھارت نے پاکستان کی جری قوم کو للکارا ہے، بھارت کی غلط فہمی کو یقینا جلد ٹھیک کردیا جائے گا۔پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جارہا ہے اور دیا جاتا رہے گا، بھارت نے جب بزدلانہ کارروائی کی تو اس وقت نیشنل اور انٹرنیشنل پروازیں پاکستان کے ایئرسپیس پر موجود تھیں۔
ملک کی خودمختاری، سالمیت کیلئے جان دینا ہمارا نصب العین اور خوش قسمتی ہے، افواج پاکستان قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، کسی کو بھی پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے