بھارتی پائلٹ کی واپسی ، حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

6

اسلام آباد بھارتی پائلٹ کی حوالگی کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو امن قائم کرنے کیلئے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

بھارت میں مسلم کش فسادات کی وجوہات

ڈی جی رینجرز پنجاب کا ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرنے سے روکا جائے اور بھارتی پائلٹ کیخلاف مقدمہ چلایا جائے ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیارے گراد یئے تھے جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستان میں گرا جس کے پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا ۔