پاکستان دنیا

بھارت تمام کشمیری نظربندوں کو فوری رہا کرے محمد احسن اونتو

بھارت تمام کشمیری نظربندوں کو فوری رہا کرے محمد احسن اونتو

بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں غیرقانونی طورپر نظربند انٹرنیشنل فورم فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ جیلوں میں غیرقانونی طورپر نظربند کشمیریوں کو اپنے لواحقین کی نماز جنازہ میں شرکت یا ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے ۔احسن اونتو نے جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ جیل میں نظربند کشمیریوں منظور احمد اور ظہور احمدکی والدہ شوپیاں میں انتقال کر گئی ہیں تاہم انہیں نہ تو اپنی والدہ کا آخری دیدار کرنے اور نہ ہی انہیں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں بھائی گزشتہ دس برس سے جیل میں غیرقانونی طورپر قید ہیں جبکہ ان کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات ابھی تک عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ احسن اونتو نے کہاکہ منظور اور ظہور کی والدہ اپنے بیٹوں سے ملاقات کی خواہش دل میں لئے اس دنیا سے کوچ کر گئی ہیں ۔ انہوں نے غیرقانونی طورپر نظربند تمام کشمیری حریت پسندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri