پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بھارت سینسر شپ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے شواہد پیش کرے۔
شیری رحمن نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے سوشل میڈیا اکاونٹ کو بھارت میں بلاک کرنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی آواز ہیں، ان کا اکاونٹ بلاک کرنا بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرتا ہے۔
پی پی پی کی سینیٹر نے کہا ہے کہ نریندر مودی سرکار سن لیں کہ آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں ہے، حالیہ بھارتی اقدامات پہلگام واقعے پر پاکستانی موقف کو تقویت دے رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت سینسر شپ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے شواہد پیش کرے۔
پاکستان
بھارت سینسر شپ کے بجائے شواہد پیش کرے: شیری رحمن
- by Daily Pakistan
- مئی 4, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 159 Views
- 3 ہفتے ago