Home » بین الاقوامی » بھارت نے اپنے ہی پائلٹ ابھی نندن کی کتنی ویڈیوز یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروادیں؟ تفصیلات منظرعام پر

بھارت نے اپنے ہی پائلٹ ابھی نندن کی کتنی ویڈیوز یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروادیں؟ تفصیلات منظرعام پر

نئی دہلی  پاکستان نے بھارت کا گرفتار کیاگیا پائلٹ جذبہ خیرسگالی کے طورپر واپس بھارت کے حوالے کردیا ہے تاہم بھارتی سرکار نے یوٹیوب کو درخواست دے کر اپنے اس پائلٹ کی 11ویڈیوز ڈیلیٹ کروادیں جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کردی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سرچ انجن گوگل کی ملکیت یوٹیوب نے جمعرات کو انڈین ایئرفورس کے پاکستان میں پکڑے گئے پائلٹ ابھی نندن کی 11ویڈیوز ہٹا دیں جس کی درخواست بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کی تھی ۔ آئی ٹی منسٹری کے حکام نے انڈوایشین نیوز سروس کو بتایا کہ ڈاگ فائٹ کے دوران مگ طیارہ گرنے اور پاکستان میں پکڑے جانیوالے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن سے جڑی 11ویڈیوز ہٹانے کو کہاگیاتھا ۔

دوسری طرف گوگل کے ترجمان نے کہاہے کہ ’ہم متعلقہ حکام کی طرف سے قانونی درخواستوں پر عمل کرتے ہیں جہاں تک ممکن ہوسکے ، ہم اپنی پالیسی پر قائم ہیں اور ایسا مواد ہٹانے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہیں‘۔ترجمان کامزید کہناتھاکہ حکومت کی درخواست پر گوگل سروس سے ہٹایاجانیوالا ڈیٹا ہماری ٹرانسپیئرنٹ رپورٹ میں وقت کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کردیاجاتاہے

About Admin

Google Analytics Alternative