خاص خبریں

بھارت کے یکطرفہ رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے: پاکستان

بھارت کے یکطرفہ رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے: پاکستان

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کے یکطرفہ رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے، انڈیا نے پانی روکا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پانی روکنے کی کسی بھارتی کارروائی کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے ہوئے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو جوابات دیئے۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہندوستان کا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، بھارت کے یکطرفہ رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے، بھارتی اقدامات نے دوقومی نظریے پر مہر ثبت کر دی۔بھارت نے پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پانی روکنے کی کسی بھارتی کارروائی کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند ہے، سارک سکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے بھی معطل کر دیئے ہیں، سکھ یاتری ویزہ معطلی سے مستثنی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔روانڈا کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کا اہم دورہ کیا، پاکستان اور روانڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے ایم اویوز پر دستخط کئے گئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کا اہم دورہ کیا، اسحاق ڈار نے ازبک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کیا جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی، اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے