Site icon Daily Pakistan

بھوک سے موت ہر 4سیکنڈ بعد

rohail-akbar

کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے ہم سمجھ رہے ہیں کہ آنے والی مصیبت سے ہم چھپ گئے ہیں مگر پھر آنکھیں اس وقت بند کی بند ہی رہ جاتی ہے جس حملہ کرنے والی چھوٹی سے بلی ایک ہی جھپٹے میں کام تمام کردیتی ہے دو روپورٹیں انتہائی خطرناک ہیں ایک ملکی صورتحال کے حوالہ سے تو دوسری بین القوامی پہلے اپنی صورتحال ملاحظہ فرمالیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے معاشی ترقی کی شرح بڑھنے پر خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے اس سال پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی پیشگوئی کردی جو صرف 2فیصدتک ہو سکتی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ سیلاب اور بیرونی ادائگیوں کے پریشر کے باعث معاشی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 6.0فیصد کی معاشی شرح نمو ریکارڈ کی گئی تھی اور رہی بات حالیہ سیلاب کی جو اپنے پیچھے تباہی کی داستانیں چھوڑ گیا متاثرہ علاقوں میں ہر جگہ صرف بربادی ہی بربادی ہے لاکھوں گھر بہہ گئے ہیں اور ابھی تکمتاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں سیلاب سے سڑکیں کھنڈر، کھڑی فصلیں نیست و نابود، اکثر مقامات پر تاحال کئی کئی فٹ پانی موجود ہے تعفن اور وبائی امراض سے مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے متاثرین کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں علاج معالجے کی سہولتیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں صرف سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 707 ہو گئی ہے وبائی امراض پھوٹ پڑنے سے ڈائریا، ڈینگی ،ملیریا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں بلوچستان میں بھی سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 301ہوگئی، 72ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے، 2 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں برباد ہو چکی ہیں 24پلوں اور 2 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کونقصان پہنچا ہے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 569ہوگئی اور متاثرین کھلے آسمان تلے مسیحا کے منتظر ہیں مجھے مولا نا عبدل اکبر چترالی صاحب جو چترال سے قومی اسمبلی کے حلقہ 1سے منتخب رکن اسمبلی ہیں کی ایک بات یاد آتی ہے کہ انہوں نے آج سے کچھ عرصہ پہلے فرمایا تھا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جو بھی امدادی کام کرے اس میں علاقہ کے ایماین اے کو بھی شال رکھے کیونکہ وہ اپنے علاقہ کو بہتر جانتا ہے مگر ایسا نہ ہوسکا حکومت اب ہی ہوش کے ناخن لے اور متاثرہ علاقوں کے اراکین کو امدادی کاموں میں شامل کرے تاکہ عوام کے نمائندے عوام کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں ۔اب آتے ہیں دوسری خطرناک رپورٹ کی طرف کہ دنیا میں اس وقت بھوک اور فاقہ کشی کی صورتحال اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے اور ہر 4 سیکنڈ میں ایک شخص بھوک کے باعث زندگی کی بازی ہار رہا ہے 34 کروڑ 50 لاکھ لوگ اب شدید بھوک کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ تعداد 2019 کے بعد سے دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے 21ویں صدی میں دوبارہ کبھی قحط نہ آنے دینے کے عالمی رہنماﺅں کے عزائم کے باوجود، صومالیہ میں ایک بار پھر قحط کے خدشات منڈلا رہے ہیں اور دنیا بھر کے 45 ممالک میں 5 کروڑ لوگ فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں جن میں سے تقریبا 19ہزار 700 افراد روزانہ بھوک سے مر رہے ہیں جسکا مطلب ہے کہ ہر 4 سیکنڈ میں ایک شخص بھوک کے باعث موت کے منہ میں جارہا ہے ہم جدید ترقی کے دور میں رہ رہے ہیں جہاں آئے روز زراعت اور خوراک کی پیداور سے متعلق نئی نئی جہتیں متعارف کرائی جارہی ہیں مگر اس تمام تر ٹیکنالوجیز کے باجود آج ہم 21ویں صدی میں بھی قحط کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو حیران کن تو ہے ہی ساتھ پریشانکن بھی ہے کیونکہ یہ ایک ملک یا ایک براعظم کی صورتحال نہیں ہے ہم بھی اسی صورتحال سے دوچار ہونے جارہے ہیں ہماری بدقسمتی دیکھیں کہ ہم ایک زرعی ملک ہیں اسکے باوجود گندم اتنی نہیں آگا سکتے کہ اپنے ملک کے لوگوں کا پیٹ بھر سکیں ہمیں فوری طور پر زندگی بچانے والی خوراک اور مختصر مدتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک لمحہ انتظار نہیں کرنا چاہیے ہمیں بروقت ایسے کام کرنے چاہیے کہ لوگ اپنے مستقبل کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا سکیں اپنے اور اپنے خاندانوں کو خوراک مہیا کر سکیں ایک طرف تو یہ صورتحال ہے کہ دنیا بھوک کا سامنے کررہی ہے اور غربت میں سب سے آگے بھارت ظلم تشدد سے باز نہیں آتا آئے روز وہاں اقلیتوں پر ایسے ایسے مظالم کیے جاتے ہیں کہ انسان کی روح بھی کانپ جاتی ہے ابھی کل ہی کی بات ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے علاقے مدھوتنڈا میں دو مردوں نے ایک دلت لڑکی کو مبینہ ریپ کے بعد آگ لگادی جو اس واقعے کے 12 روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی اس سے قبل بھی اتر پردیش میں مبینہ طور پر اونچی ذات کے مردوں نے ایک دلت لڑکی کا ریپ کرنے کے بعد اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی پوری دنیا کو اب بھارت کے ان مظالم پر بھی توجہ دینی چاہیے جہاں آئے روز ایسے گھناﺅنے واقعات بڑھتے جارہے ہیں آخر میں زراعت کے حوالہ سے عرض کرنا چاہوں گا کہ پنجاب کے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی خود بھی زمیندار ہیں اور وہ پنجاب میں زراعت کی ترقی کے لیے کوشاں بھی ہیں جس طرح انہوں نے اپنے دوسرے منصوبوں کو پروان چڑھایا اسی طرح زراعت پر بھی خصوصی توجہ دیکر اس شعبہ کو بھی آگے لیکر جائیں کیونکہ آنے والے دور میںہمخوراک میںخود کفیل ہو گئے تو ہماری بہت سے مشکلات اور پریشانیاں خود بخود ختم ہوجائیںگی ۔

Exit mobile version