بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

بھکر میں گھڑی چرانے پر ملزمہ گرفتار، مقدمہ درج

Thursday, 6 March, 2025

پنجاب کے شہر بھکر میں کلور کوٹ سے گھڑی چوری کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نیچالان مکمل نہ ہونے پر ملزمہ کو دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمہ نے گھڑی چوری کرنے اور اپنے دوست کو دینے کا اعتراف کیا ہے، ملزمہ کے دوست کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ابھی چوری شدہ گھڑی برآمد نہیں ہوسکی۔ملزمہ کی ایک ویڈیو سامنےآئی تھی، جس میں اس نے پولیس پر دوران حراست تشدد کا الزام لگایا تھا۔اس حوالے سے ڈی پی او شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ انکوائری کروائی گئی، ملزمہ پر تشدد نہیں ہوا، دوران تفتیش خاتون اہلکار کی عدم موجودگی پر سب انسپکٹر کو بھی معطل کردیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *