خاص خبریں

بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں

بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں

راولپنڈی :خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رات گئے اہم ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا مقف متعلقہ فورمز تک پہنچائیں، ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
جب اس معاملے پر بیرسٹر سیف سے مقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کسی بھی تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ "میں اس معاملے پر کوئی مقف نہیں دینا چاہتا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے