بیگ میں رکھنے والا الیکٹرک لوٹا ایجاد

5

نیویارک: امریکی سائنسدانوں نے سپرے کی پتلی بوتل جیسی سٹک ڈیزائن کی ہے جو حقیقت میں جراثیم سے پاک برقی لوٹا ہے جسے بیگ میں رکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستان کرکٹ میں سدھار لانے کیلیے نسخوں کی تلاش شروع

میانمار میں سیلاب سے 3 فوجی اہل کاروں سمیت 10 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس برقی لوٹے کو دستی ’’مسلم شاور‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں جو آپ اپنے ساتھ کہیں بھی لے جا سکتے ہیں۔ یہ ایجاد ان مسلمانوں کیلئے مفید ہے جو امریکا اور یورپ کے بیت الخلا میں مسلم شاور تلاش کرتے رہتے ہیں اور محض ٹوائلٹ پیپر پر اکتفا نہیں کرتے۔

اس لوٹے کو سونی (sonny) کا نام دیا گیا ہے اور یہ چارج ایبل ہے۔ یہ لوٹا 100 ڈالر کے عوض اپریل سے مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔