- الإعلانات -

افطار کے نام پر حکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افطار کے نام پر حکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے افطار پارٹی میں اپوزیشن رہنماؤں پر مدعو کرنے پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے اس بابرکت مہینے میں عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی، سیاسی اور کاروباری مفادات کے تحفظ میں مصروف عمل ہیں، اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھ کہ رمضان کا ماہ مقدس حقوق اللہ اور حقوق العباد کا حسین امتزاج ہوتا ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے، یہ صرف اپنی دولت اور اولاد کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔