- الإعلانات -

وزیر اعظم عمران خان اور امیرقطر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

اسلام آباد:  امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔

امیر قطر دو روزہ سرکاری دورے پرے پاکستان پہنچ گئے جہاں وزیراعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا اور انہیں وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں کے دستے نے امیرقطر کو سلامی دی۔

استقبال کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم عمران خان اور قطری وفد کی قیادت امیر قطر کررہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ، تجارت میں اضافے کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل سمیت متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔