- الإعلانات -

حکومتی خزانے کے بے جا استعمال کرنے کیخلاف درخواست، حکومت کو نوٹس جاری

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے وزرا کا شاہانہ پروٹوکول ختم کرنے اور حکومتی خزانے کا بے جا استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومتی وزرا عوام کے پیسے سے پروٹوکول استعمال کرکے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ وزیراعظم سمیت دیگر وزرا کو سرکاری ائیر لائن کی اکانومی کلاس کو استعمال کرنا چاہیے۔

درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ وزیروں کو سرکاری لگثری گاڑیوں کے بجائے بسوں میں سفر کرنا چاہیے۔ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے تاکہ ملک میں خوشحالی آئے۔ عدالت وزیراعظم سمیت دیگر وزرا کو پروٹوکول استعمال کرنے سے روکے۔ لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔