- الإعلانات -

تناؤ کے درمیان چینی صدر کی دو روزہ غیر رسمی دورے پر بھارت آمد

ینائی: کشمیر کے معاملے پر تناؤ کے ماحول میں چین کے صدر شی جی پنگ دو روزہ غیر رسمی دورے پر بھارت کے دورے پر پہنچ گئے جہاں اُن کا گورنر تامل ناڈو نے پُرتپاک استقبال کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جی پنگ 2 روزہ غیر رسمی دورے پر  چینائی ایئرپورٹ پہنچے جہاں تامل ناڈو کے گورنر نے اُن کا پرُتباک استقبال کیا گیا، چینی صدر کل بھارت میں ہی قیام کریں گے اور پرسوں نیپال کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ نیپال کے لیے یہ کسی چینی صدر کا پہلا دورہ ہوگا۔

دورے کے آغاز پر چینی صدر شی جی پنگ اور وزیراعظم نریندر مودی نے تامل ناڈو کے معروف تاریخی مقام کا دورہ کیا،وزیراعظم مودی کی جانب سے چینی کے صدر کے اعزاز میں  عشائیہ بھی دیا جائے گا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔

چینی صدر نے چند روز قبل ہی اپنے بیان میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بھارت کی وضاحت کے باوجود بھی بیان واپس لینے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے  5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے دو ریاستوں  جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا، لداخ کے کچھ علاقوں کو چین اپنی ملکیت سمجھتا ہے اور اس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورم پر آواز بھی بلند کرچکا ہے۔