- الإعلانات -

تشدد اور زیادتی کی شکار خواتین اور بچوں کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا سہولت سنٹرگجرات میں قائم کر دیا گیا

گجرات (سید عابد علی) تشدد اور زیادتی کی شکار خواتین اور بچوں کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا سہولت سنٹرگجرات میں قائم کر دیا گیا
افتتاح آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی، ڈی پی او گجرات توصیف حید ر اور پاکستان میں UNODCکے نمائندہ جیرمی ملسم نے کیا،
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز گجرات میں UNODCکے تعاون سے قائم کئے جانے والے خصوصی سہولت سنٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی آر پی اوگوجرانوالہ طارق عباس قریشی تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پی ایس او انسپکٹر عامر ملک نے ادا کئے۔تقریب کے شرکا ء میں ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی،پولیس افسران، مس جوہیادہ خانانو (JUHAIDA HANANO) مختلف شعبہ ہائے کی خواتین ، لیڈی ڈاکٹرز ، لیکچرارز، خواتین پرنسپلز گورنمنٹ و پرائیویٹ کالجز، لیڈی ٹیچرز، میڈیا کے نمائندے اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
پولیس خدمت مرکز سے ملحقہ سہولت سنٹر میں ظلم ، تشدد یا جنسی ہراسمنٹ کی شکار خواتین اور بچوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا جہاں پرمتاثرہ خواتین اور بچوں کیلئے عارضی رہائش سمیت ابتدائی طبی امداد میڈیکل جیسی سہولیات چوبیس گھنٹے مہیا کی جائیں گی۔اس کے علاوہ لیڈیز پولیس کی ماہر نفسیات اور قانونی ماہرین بھی موجو د ہوں گے۔جو متاثرہ خواتین کی قانونی راہنمائی کریں گی۔UNODC کے تعاون سے قائم کئے جانے والے سہولت سنٹر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔تقریب سے مختلف شعبہ ہائے کی خواتین نے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبہ کی افادیت اور آگاہی سے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے اس موقع پر UNODCاور گجرات پولیس کی مشترکہ کا وش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے زیادتی کی شکار خواتین اور بچوں کو ہر طرح کی معاونت اور سہولت فراہم کی جائیں گی اور متاثرہ خواتین اور بچوں کو احساس تحفظ پیدا ہوگا۔
آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے سہولت سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین اور بچوں پر تشدد ایک تلخ حقیقت ہے،جو میڈیکل کی سہولیات کی عدم موجودگی اور قانونی راہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے زیادتی کی شکار خواتین جرم کی رپور ٹ نہیں کر تیں۔انہوں نے معاشرے کے حساس طبقوں کے لئے قائم کئے جانے والے تاریخی منصوبے کا خیر مقدم کیا۔UNODCکے پاکستان میں نمائندہ جیرمی ملسم نے گلوبل ای لرننگ اور سہولت سنٹر کے متعلق شرکا ء کو بریف کیا۔