- الإعلانات -

ڈی پی او توصیف حیدرکی سربراہی میں گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ میں ڈکیت گینگز کو گرفتار کرکے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا

گجرات (سید عابد علی) ڈی پی او توصیف حیدرکی سربراہی میں گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ میں ڈکیت گینگز کو گرفتار کرکے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا
آر پی اوگوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے مال مسروقہ خصوصی تقریب میں اصل مالکان کے حوالے کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ جس میں ضلع کے مختلف تھانوں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں گینگز کی گرفتاری کے ٹارگٹ دئیے گئے۔پولیس ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکنالوجی کو بروئے کا ر لاتے ہوئے ضلع کے مختلف علاقوں میں متحرک چار بڑے گینگ گرفتار کئے۔یہ گینگز ڈکیتی،رابری اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ان گینگز کے 12 کارندے گرفتار کئے گئے جن کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال مسروقہ جس میں 21موٹر سائیکل،موبائل فونز،طلائی زیورات اور نقدی سمیت کل 5324900مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے کھاریاں میں مال مسروقہ حوالگی کی خصوصی تقریب میں شہریوں کا لوٹا ہوا مال ان کے حوالے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے اعلیٰ کارکردگی پرڈی پی او توصیف حیدر اور ان کی ٹیم کوزبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور بہترین کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوزتھانہ ڈنگہ،تھانہ صدر گجرات تھانہ ککرالی اور تھانہ سول لائن اور انکی ٹیموں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او توصیف نے کہا کہ گجرات پولیس ضلع سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرکے ضلع کو حقیقی معنوں میں امن وامان کا گہوارہ بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔