- الإعلانات -

مکہ کے پہاڑوں سے 80 پاکستانی گرفتار

ریاض(این این آئی) سعودی پولیس نے پہاڑیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 80 پاکستانیوں کو گرفتارکرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ پولیس نے 80 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے جو شہر کی پہاڑیوں میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے، اور ان افراد نے پہاڑوں میں جھگیاں بنا رکھی تھیں اور وہ قانون کی نظر سے چھپ کرپہاڑوں پر چھپر اور جھگیاں بنا کر رہنے کے ساتھ کعکیہ کی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کر کے گزر بسر کرتے تھے۔مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کعبہ کے قریب پہاڑوں پر چھپنے والے غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرنا مسئلہ تھا کیوں کہ بلندی پر ہونے کی وجہ سے وہ پولیس کو دیکھ کر فرار ہوجاتے تھے اور بسا اوقات اہلکاروں پر پتھرائو بھی کرتے ہیں۔

ولیس حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین کی گرفتاری کیلئے منظم منصوبہ تیار کی گئی اور انہیں دن کی روشنی کی روشنی کے بجائے رات کی تاریکی میں کارروائی کا منصوبہ بنایا گیا جبکہ حکمت عملی کے تحت پہاڑوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا اور فرار ہونے کے تمام راستوں پر اہلکار تعینات کردیئے گئے، انتہائی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں تمام غیر قانونی افراد گرفتار ہوئے جن کی تعداد 80 کے قریب ہے۔