- الإعلانات -

ٹریفک وارڈنز میں باڈی کیمرے تقسیم کرنےکی تقریب:میانوالی

میانوالی:۔ پولیس لائن میں ٹریفک وارڈنز میں باڈی کیمرے تقسیم کرنے کی تقریب۔پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اب اس پروجیکٹ کو باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا ہے۔ ڈی پی او حسن اسد علوی

میانوالی: پولیس لائن میں ٹریفک وارڈنزکے یونیفارمز پر کیمرے نصب کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم پر کیمرے نصب کیے۔ ڈی پی او میانوالی نے اس موقع پر کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اب اس پروجیکٹ کو باضابطہ طور پر لانچ کردیا گیا ہے۔ ان کیمروں میں آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کی دونوں سہولیات موجود ہیں۔ میانوالی میں ٹریفک وارڈنز کو جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے اصلاحات کاعمل جاری ہے اور اس ضمن میں ٹریفک وارڈنز کے یونیفارمز پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ جس گاڑی کا چالان کریں تو یہ کیمرہ آن کریں اور گاڑی روکنے سے لیکر چالان جاری کرنے تک کا تمام عمل کی ریکارڈنگ کریں۔ باڈی کیمرے مہیا کرنے کا مقصد عوام اور ٹریفک وارڈنز دونوں پر برابر نظر رکھنا ہے اورکسی متنازعہ واقعہ کی صورت میں یہ فوٹیج اس پیرائے میں ٹھوس ثبوت فراہم کرے گی۔ باڈی کیمروں کی مدد سے غیر قانونی جرمانوں اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کرنے کی جانچ پڑتال بھی کی جاسکے گی۔