- الإعلانات -

تعلیمی معیار کو بہتر بنا نے کیلئے اساتذہ کو طلباء پر محنت کر نا پڑے گی

میانوالی ()ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنا نے کیلئے اساتذہ کو طلباء پر محنت کر نا پڑے گی جب ہی تعلیم کی کو الٹی بہتر ہو گی اساتذہ اور والدین کی کو رڈی نیشن ہمہ وقت ہو نی چاہیے۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس کے میٹنگ روم میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن ریو یو کمیٹی کے منعقدہ اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنا نے کیلئے پہلے مرحلہ میں ضلع کے تما م ہا ئی سکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم لگوائیں اور ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کو بھی شامل کر یں تا کہ اساتذہ کی حاضری کو دفاتر میں بھی ما نیٹر کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجو کیشن کو ہدا یت کی کہ سکولوں میں غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کریں اور ان کے خلاف سخت کا روائی عمل میں لائیں۔انہوں نے سکولوں میں جاری ترقیاتی کا موں کی ما نیٹر نگ کر نے کیلئے ہدا یت کر تے ہو ئے کہا کہ تما م سکولوں کے سربراہان خود نگرانی کر یں اور سکول کو نسلوں کے ممبران کو بھی شامل کریں تعمیراتی کا موں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنوائیں غیر معیاری میٹریل استعمال کر نے والوں کی رپورٹ فوری طور پر ڈی سی آفس بھجوائیں اور تما م کا موں کا ریکارڈ صاف ستھرا تیا رکر یں اور ڈویلپمنٹ کے سیل کو موئثر بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تما م سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائیں اور سکول کو نسل کے ذریعے فر نیچر کی خریداری کر وائیں تا کہ جلد پرا سس مکمل ہو سکے۔