- الإعلانات -

الشباب کے 16شدت پسندوں کو ہلاک کردیا

صومالیہ کے وسطی شبیلی علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے الشباب کے 16شدت پسند کوہلاک کردیاہے اور اس دوران 4 اہلکار بھی مارے گئے۔صومالیہ کی نیشنل آرمی (ایس این اے )کی یونٹ 27کمانڈر احمد محمد محمد نے صحافیوں کوبتایاکہ شدت پسندوں نے حاجی علی علاقہ میں سکیورٹی فورسزکے ایک اڈے پر حملہ کیا جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے فوج نے شدت پسندوں کوہلاک کردیا۔انھوں نے بتایاکہ فوج کی جوابی کارروائی میں 16شدت پسند ہلاک اور 20زخمی ہوگئے