- الإعلانات -

فیروزوالہ قاضی پارک شاہدرہ میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں ہنگامی آرائی ،ورکرز نے ایک دوسرے کو گالم گلوچ ،دھکم پیل کی اور کرسیاں پھینکی گئیں

قاضی پارک شاہدرہ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری ،لاہور کے جنرل سیکرٹری مہر واجد عظیم ،چئیرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی اور چویدری خالد گجر نے شرکت کی ۔ورکرز کنونشن میں پی پی 144اور پی پی 145 پی ٹی آئی کے کارکن شامل تھے ،کنونشن جاری تھا کہ اچانک ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ،چوہدری خالد گجر اور یاسر گیلانی کے حامی آپس میں لڑ پڑے ۔ورکرز نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں دھکم پیل کی اور کرسیاں بھی پھینکی، اسٹیج سے بار بار مائک پر ورکرز کو ہنگامی آرائی ختم کرنے اور آرام سے بیٹھنے کی تلقین کی گئی مگر ورکرز نے کسی کی نا سنی آخر کار انتظامیہ کو کنونشن کا اختتام کرنا پڑا ۔