- الإعلانات -

پاکستانی کمیونٹی اپنی ثقافتی ورثہ کو دیارِ غیر میں اجاگر کرنے میں گامزن ہے.

پاکستانی ریسٹورنٹ مطعم خوشحال کی افتتاحی تقریب سے ڈپٹی قونصلر شائق بھٹو کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی اپنی ثقافتی ورثہ کو نہیں بھولی ہے اور اسے دیارِ غیر میں اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے.
انہوں نے پاکستانی ریسٹورنٹ خوشحال کے مالک ملک بنارس خان کو مبارکباد پیش کی اور پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا.
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا. تقریب کی میزبانی خالد ملک اور خلدون ملک نے انجام دی. تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی قونصلر شائق بھٹو تھے.
ریسٹورنٹ خوشحال کے مالک ملک بنارس نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا کہ پاکستانی کمیونٹی نے ریسٹورنٹ کے افتتاح پر اتنی حوصلہ افزائی کی
بسام پیران پاکستانی گلوکار نے ملی نغمہ گا کر محفل میں چار چاند لگا دئیے.
مہمانِ خصوصی شائق بھٹو صحافی برادری اور پاکستانی کمیونٹی نے پاکستانی دلعزیز کھانے کی تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.