- الإعلانات -

کراچی میں بے قابو کارسمندر میں جا گری، ایک شخص نکال لیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بے قابو کارسمندر میں جا گری، کار میں 2 افراد سوار تھے۔ ایک کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
کراچی میں سمندر کنارے گاڑی سیکھنے کا شوق الٹا پڑ گیا، ڈیفنس فیز 8 کے قریب کار بے قابو ہو کر سمندر میں گر گئی۔ ایس ایس پی ساوتھ شیراز نذیر کے مطابق باپ اپنے بیٹے کو گاڑی چلانا سکھا رہا تھا جو سمندر سے ملحقہ گراونڈ میں سکھائی جا رہی تھی۔

شیراز نذیر نے بتایا کہ ایک شخص کو سمندر سے نکال کر تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے شخص کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔