- الإعلانات -

ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی نے 15د ن کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی 24شکایات کا ازالہ کر دیا ہے

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی نے 15د ن کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی 24شکایات کا ازالہ کر دیا ہے، 12زیر التواء درخواستوں پر کاروائی جلد مکمل کرکے رپورٹ حکومت کو بھجوادی جائے گی، یہ تفصیلات کمیٹی کے ضلعی چیئرمین چوہدری عدیل ارشد کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈی پی او سید توصیف حیدر نے بھی اجلاس سے خطاب کیا، فوکل پرسن/اے سی ہیڈ کوارٹرز وقار حسین خاں، ڈسٹرکٹ اٹارنی میڈم شکیلہ مسرور، ممبران امتیاز احمد، اسد اللہ، محمد افضل و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے پاس مجموعی طور پر 36درخواستیں زیر التوا تھیں ان میں سے 24پر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران اور چیف آفیسرز اپنے دفاتر میں زیر التوا کیسز پر کاروائی تیز ی سے مکمل کریں۔ ڈی پی او سید توصیف حیدر نے کہا کہ تمام پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اوورسیز کی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کی جائے۔ ضلعی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی چوہدری عدیل ارشد نے کہا کہ ضلعی کمیٹی نہایت فعال انداز میں کام کر رہی ہے جسے ہر سطح پر سراہا جارہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی جذبے سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں، انکے خاندانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کام کرتے رہیں گے