- الإعلانات -

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری لیاقت علی بھدر نے ملاقات کی

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری لیاقت علی بھدر نے ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کے بھائی چودھری اسلم بھدر کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چودھری حسین الٰہی ایم این اے اور سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار بھی موجود تھے۔ چودھری سلیم بریار نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو گذشتہ دنوں مسلم لیگی کارکن عثمان شیخ کے قتل کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے سلیم بریار کو ہدایت کی کہ وہ کارکنوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں، کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، پارٹی کارکنوں کی سرپرستی ہم پر لازم ہے۔