- الإعلانات -

چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد اور ان کو اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد اور ان کو اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے۔چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص زیر تعلیم طلباءکو اس وباءسے بچانے کیلئے چینی حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو اپنے چینی ہم منصب وانگ ژیی سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور چین میں کرونا وائرس کے حملے اور وبا سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ءخیال کیا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور ان کو اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے چین کے مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کے حملے اور چینی حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام حفاظتی اقدامات سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا اور کہا کہ چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص زیر تعلیم طلباءکو اس وبا سے بچانے کیلئے، چینی حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کے حوالے سی چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے، چینی حکام کی جانب سے اب تک کی جانیوالی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور وائرس سے متاثرہ علاقوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو خصوصی توجہ دینے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں چینی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں