- الإعلانات -

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے، رکھ پبی میں نیشل پارک کی تعمیر پر کام شروع ہوچکا،ہے ڈاکٹر خرم شہزاد

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے، رکھ پبی میں نیشل پارک کی تعمیر پر کام شروع ہوچکا، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں ہونیوالی بچت کو ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیگر منصوبوں پر خرچ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایم او فہد اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایگزیکٹو انجینئر فہد مظہر و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق مالی سال 2019-20کے 24ترقیاتی منصوبوں میں سے بیشتر پر کام شروع ہو چکا ہے اور انکی ابتک فزیکل اور فنانشل پراگریس بہتر ہو رہی ہے، گزشتہ مالی سال کے 77منصوبوں پر ابتک فزیکل پراگریس 83فیصد اور فنانشل پراگریس 80فیصد ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے، پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر جاری کام تصویری ثبوت کیساتھ بروقت پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں، گلیوں کی تعمیر، سیوریج منصوبوں سمیت ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کیلئے استعمال ہونیوالے میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور کام اور میٹریل کی کوالٹی چیک کی جائے۔